اسکردو: محمد علی سدپارہ اور 2ساتھیوں کی تلاش کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، تاہم اب تک کوئی سراغ ہاتھ نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر سے آج بھی 7ہزار بلندی سے تینوں کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن ابھی تک کسی بھی قسم کا سرا ہاتھ نہیں لگا، اس حوالے سے ماہر کوہ پیما کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ہیں لیکن کوئی حوصلہ بخش خبر نہ ملی۔
کل خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے تلاش کیا جائے گا، سخت موسمی حالات کے باعث زمینی تلاش ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ علی سد پارہ 2غیر ملکی کوہ پیما سمیت 5فروری سے لاپتاہیں، علی سدپارہ کے فرزند کا کہنا تھا کہ کوئی اچھی خبر نہ ملنے پر امیدیں ٹوٹ رہی ہیں، قوم سے علی سد پارہ کی زندہ واپسی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
The post سرچنگ آپریشن تیسرے روز بھی بغیر نتیجہ ختم، علی سد پارہ تا حال لاپتہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.