بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سردیوں میں گزشتہ سال سے زیادہ گیس بحران آئے گا

ملک میں اس سال سردیوں میں گیس بحران گزشتہ سال سے بھی زیادہ شدید ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان اینکر نے حقائق سامنے رکھ دیے۔

پروگرام میں شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومتی نااہلی کی وجہ سے کم ایل این جی درآمد کی گئی اور سردیوں میں گیس کا شدید بحران آگیا، اس سال گزشتہ سال سے بھی کم ایل این جی کا انتظام ہے اور جو ایل این جی ملے گی وہ بھی طویل مدتی معاہدوں سے ملے گی۔

تاہم وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں 11 ایل این جی کارگو آئے، اس سال 10 آئیں گے، اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا اور ایل این جی کی کمی سے بحران پیدا نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.