برطانوی کمپنی براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے پاکستان میں براڈ شیٹ کمیشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے رپورٹ میں مجھےسزا یافتہ قراردیا، جسٹس (ر) عظمت 7 دن میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی شروع کروں گا۔
کاوے موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس (ر) عظمت نے معافی نہ مانگی تو لندن ہائی کورٹ میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سول توہین سے کریمنل ریکارڈ نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی رابطے میں تھے، علی زیدی نے کمیشن کے مجھ سے رابطہ کرنے، منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا تھا، علی زیدی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی تھی۔
موسوی نے کہا کہ میں نے احمقانہ طور پر تصورکیا تھا کہ عمران خان کی حکومت مختلف ہے، خیال تھا کہ عمران خان کی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ ہے۔
Comments are closed.