
کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے ریفرنس کا گواہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔
متعلقہ جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.