امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن میں ڈائیلاگ کرانے کی پیشکش کردی۔
پشاور میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے 14 اگست 2023ء کو الیکشن کرانے کی تجویز دے دی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن میں ہے، 14 اگست کو پاکستان بنا تھا، اسی تاریخ کو عام انتخابات کروائے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کراچی سے چترال تک مایوسی ہے، یہ مایوسی بے سبب نہیں، حکمرانوں کے چہرے زرد ہوگئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی صرف کرسی اور ذاتی مفادات کےلیے ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی لیڈر کا نام پاناما لیکس میں نہیں، ہمارے کسی لیڈر کا نام نیب اور توشہ خانہ لوٹنے والوں میں بھی نہیں۔
Comments are closed.