امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، دونوں ہی اُن کے حکم کی پاسداری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج 22 کروڑ عوام پریشان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 30 اکتوبر کو ملک بھر سے نوجوانوں کو مینار پاکستان پر اکٹھا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اب واحد آپشن ہے جو ملک کو خو شحال اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے، ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں بلکہ حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔
Comments are closed.