پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی رہا

ستمبر 2023ء میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی رہا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ڈالر نے ریورس گیئر لگایا تو پاکستانی روپے کو دنیا کی بہترین کرنسی بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6اعشاریہ2 فیصد بہتری آئی ہے۔

گزشتہ ماہ ڈالر کی غیرقانونی تجارت، اسمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.