بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب میرین کیبل SMW4 میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔ 

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ کیبل میں بحرہند میں ایک مقام پر خرابی پیدا ہوئی ہے۔ 

انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر رکھنے کے لیے سسٹم میں اضافی ایڈہاک بینڈ وتھ شامل کی گئی ہے۔

 اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس جلد از جلد مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.