بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بابر کچھ میں مزدوروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ پانچ ہی زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ نے بتایا کہ سبی سے مزدور ایک عمارت کی تعمیر کے لیے بابر کچھ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ مزدور حیدر علی، عثمان، یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین جاں بحق جبکہ پانچ مزدور زخمی ہوگئے۔
جان بحق ہونے والے چار مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Comments are closed.