سبی۔ہرنائی ٹرین سروس کو افتتاح کے ایک روز بعد ہی معطل کردیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی۔ہرنائی ٹرین کو 17 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرین کو چلانے یا نہ چلانے کا جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز بھی ٹرین سبی سے روانہ ہونے کے بعد اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکی تھی۔
حکام کے مطابق ٹرین کو ہرنائی سے پہلے کچالی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔ ٹرین کی بندش کی وجہ ہرنائی تک ٹریک کی سیکیورٹی کلیئر نہ ہونا ہے۔
سبی۔ہرنائی ٹرین سروس کی 19 سال کے بعد بحالی کا گزشتہ روز گورنر بلوچستان نےافتتاح کیا تھا۔
Comments are closed.