جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سبزیوں کا استعمال بڑھائیں اور وزن گھٹائیں

موسم سرما وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کا پسندیدہ موسم ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں با آسانی اور تیزی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

یوں تو سردیوں کے آتے ہی بھوک بھی بڑھ جاتی ہے تاہم اپنی روز مرہ کی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کو بڑھا کر وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

پھر اس موسم میں گرم پانی، سوپ، سبز چائے اور قہوے کا استعمال بھی بڑھ جاتا جو نظام ہاضمہ کو تیز کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موسم سرما کے آتے ہی بازار میں ہمیں سبز اور تازی سبزیاں وافر مقدار میں میئسر آتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل سبزیوں کے استعمال سے وزن بالخصوص پیٹ کی چربی کم کی جاسکتی ہے۔

سبز سبزیوں کا استعمال

طبی ماہرین کے مطابق موسمِ سرما میں زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔ پالک، مولی، سرسوں اور میتھی کے پتے وزن میں کمی کے لیے بہترین ہیں۔

چقندر

سب سے کم کیلوریز چقندر میں پائی جاتی ہے، اس کے استعمال سے ناصرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جلد بھی تازہ ہوجاتی ہے۔ آپ چقندر کو کچی یا پکاکر جس انداز میں استعمال کریں یہ صحت کے لیے مفید ہے۔ 

مولی

صرف مولی کے پتے ہی نہیں بلکہ مولی باضابطہ خود بھی وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار کم جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ موسمِ سرما کی یہ سوغات وزن کم کرنے کے عمل کو تیز اور آسان بنا دیتی ہے۔

گاجر

موسمِ سرما کی ایک اور سوغات گاجر، جس کا نام سنتے ہی ذہن میں گاجر کے حلوے کا خیال آتا ہے، یہ بھی وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے لیکن اس کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ اسے بطور سلاد استعمال کر رہے ہیں یا بطور میٹھا کھا رہے ہیں۔

اگر آپ اسے بطور سلاد استعمال کریں تو اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی کم مقدار وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

امرود

جہاں موسم سرما کی سبزیاں وزن کم کرنے میں مدد گار ہیں وہیں اس موسم کے پھل بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ امرود میں موجود فائبر کی مقدار روز مرہ کی درکار مقدار کا تقریباً 12 فیصد پورا کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.