ساہیوال کے علاقہ فتح شیر میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فتح شیر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ڈکیت گینگ کے 2 ارکان علی اور شہزاد ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں گرفتار ملزمان ڈکیتی و راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 8 لاکھ روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ساہیوال پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔
Comments are closed.