بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساکا تہوار، بھارت نے سکھ یاتریوں کو روک لیا

سکھ برادری کے ساکا تہوار پر بھارتی سکھ یاتریوں کو بھارت میں روکے جانے پر پاکستانی سکھ برادری شدید غم و غصے میں ہے، صبح واہگہ بارڈر پر سکھ برادری نے گھنٹوں اپنے ساتھیوں کا انتظار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات بہترین ہیں، بھارت سکھ برادری کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔

واہگہ بارڈر پر سکھ پربندھک کمیٹی کے عہدیدار بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پہنچے تھے، تاہم بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو ساکا تقریبات میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سکھ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساکا کا دن منانے کےلیے سکھ برادری پہلے ہی بہت دکھی تھی، ہندوستان کی حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اقوام عالم نوٹس لیں۔

دوسری جانب گردوارہ پنجاصاب میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے سکھ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور کورونا کے حالات بہترین ہیں، پوری دنیا کی سکھ کمیونٹی اس عمل پر غمزدہ ہیں، سکھوں کو نیچا دکھانے کا خواب بھارت کا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سکھ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں دو ماہ سے سکھ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں، بھارت جو بیج بو رہا ہے وہی فصل کاٹے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.