بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساؤتھ ایشین گیمز 2024 میں منتقل ہونے کا امکان

ساؤتھ ایشین گیمز 2024 میں منتقل ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے فیصلہ 3 اکتوبر کو ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں ساؤتھ ایشیا گیمز کے رکن ممالک اولمپک کونسل آف ایشیا کے اجلاس کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں، او سی اے کی سائیڈ لائن پر ساؤتھ ایشین گیمز کا بھی اجلاس ہو گا۔

بھارت کی جانب سے ساؤتھ ایشین گیمز 2023ء کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

خالد محمود کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023 میں ایشین گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے، رکن ممالک ایک برس میں 2 گیمز کے حق میں نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگ ایسا رہا ہے کہ اب گیمز مارچ 2024 میں منعقد ہوں گے، رکن ممالک مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز نومبر 2023 میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.