سانحۂ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کی پولیس لائن میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
حملے کا ملزم دوپہر 12 بج کر 33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس چیک پوسٹ سے پولیس لائن میں داخل ہوا۔
ہیلمٹ پہنا ملزم 12 بجکر 38 منٹ پر موٹرسائیکل پیدل لے کر پولیس لائنز کی پارکنگ پہنچا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پارک کر کے ملزم بغیر تلاشی پولیس لائنز میں داخل ہوا۔
پولیس کے مطابق آخری سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم 12 بجکر 42 منٹ پر پولیس لائن کی مسجد کی طرف جاتے ہوئے دِکھ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1 بج کر 17 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed.