سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس میں تفتیشی افسر اور دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔
سانحہ صفورا کیس میں شریک ملزمان کیخلاف ماتحت عدالت میں کیس کے ازسر نو ٹرائل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی خالد خان کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔
اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کا ٹرائل روکنے سے متعلق حکم برقرار رکھا ہے۔
Comments are closed.