سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کو ترقی نہ دینے سے متعلق درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی۔
عدالت میں غلام قادر تھیبو نے ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست کر رکھی تھی جس کی سماعت 19 مئی کو مقرر کی گئی ہے ۔
وکیل درخواست کاکہنا ہے کہ غلام قادر تھیبو کو ترقی کے لئے سلیکشن بورڈ نے سفارش کی تھی،اہلیت پر پورا اترنے کے باوجود ترقی نہیں دی گئی۔
غلام قادر تھیبوکے وکیل نے کہاکہ اب درخواست گزار 60 برس کی عمر میں ریٹائر ہو گئے ہیں،میرے موکل کو ترقی دے کر پینشن دی جائے۔
Comments are closed.