کراچی میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف ائی اے کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں ایک مقدمہ پہلے سے درج ہے، ملزم پہلے سے درج مقدمے میں ضمانت پر تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم پر آئی ٹی کمپنی سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔
ایف ائی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جس کے ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے۔
Comments are closed.