عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے استفسار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ کی فارنزک ہوئی ہے تو اب انتظار کس چیز کا ہے؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میاں افتخار حسین نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین کہا تھا۔
اے این پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، پاکستان اب مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، صوبائی حکومت کو پتا ہی نہیں کہ صوبے میں کیا چل رہا ہے۔
میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک بھی آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہا ہے۔
Comments are closed.