سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید انتقال کرگئے۔ جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فالج کے باعث سابق چیف جسٹس کومہ میں گئے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید گزشتہ چار روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
گزشتہ سال جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید کا کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید خان کی اہلیہ نے انہیں گردہ عطیہ کیا تھا۔
Comments are closed.