بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیف جج رانا شمیم نے غیرمشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کر رہے ہیں۔

رانا شمیم اپنے وکیل عبدالطیف آفریدی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ آج اٹارنی جنرل نہیں ہیں، اگلی سماعت پر انہیں سن کر فیصلہ کریں گے۔

سماعت کے دوران رانا شمیم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب معافی مانگ لی جائے تو توہین عدالت کی کارروائی ختم ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.