بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روبیل حسین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع ملے گا تو فاسٹ بولنگ مزید مضبوط ہو گی، میں نے اپنے ملک کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔

دبئی بنگلہ دیش کی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں…

روبیل حسین کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ملک کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.