نیب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل فاروق آدم خان کے بیٹے عمر فاروق نے براڈشیٹ سے تعلق رکھنے والی فرم آرچرڈسولیسیٹرز ( solicitors ) کے لیے کام کرنے کا اعتراف کر لیا۔
عمر فاروق آدم نے کہا ہے کہ وہ سن 2000 میں آرچرڈسولیسیٹرز سے بطور انٹرنی وابستہ ہوئے تھے، تاہم انہوں نے کسی قسم کا کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرچرڈ سولیسیٹرز کے ساتھ ان کی انٹرن شپ کوئی راز نہیں۔ وہ کام کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے انٹرن بنے تھے۔
واضح رہے کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ نیب کے اس وقت کے پراسیکیوٹر جنرل فاروق آدم خان نے تیار کیا تھا۔
Comments are closed.