بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کورونا وائرس کا شکار

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزیر اعظم عمران خان نے 3 ماہ 20 دن بعد ہی وزرات خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا، اُن کے عہدے کے 6 ماہ 9 جون کو پورے ہونے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، 24 گھنٹوں میں 100 افراد اس موذی مرض سے انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.