سابق نگراں وزیرِاعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی تدفین آج ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔
میر ہزارخان کھوسو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوٰۃ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گزشتہ 1 ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
جمعے کے روز انہیں دل کا دورا پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی میت کوئٹہ سے کل ان کے آ بائی گاؤں لائی جائے گئی، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.