سابق فرسٹ کلاس کرکٹر میاں پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔
اس حوالے سے ان کے بھائی اور سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم نے بتایا کہ میاں پرویز اختر کچھ روز سے کورونا میں مبتلا تھے۔
میاں پرویز اختر لاہور، پنجاب اور ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان رہے ہیں۔
سابق کرکٹرز انضمام الحق، توفیق عمر اور عامر سہیل نے میاں پرویز اختر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.