
آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کو کوٹلی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور سابق صدر سردار یعقوب بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے سردار سکندر حیات کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے سردار سکندر حیات خان کی خدمات شاندار ہیں۔
واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان دس سال آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور پانچ سال صدر رہے۔
Comments are closed.