انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔
ایک بیان میں ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔
سابق انگلش کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں۔
ڈیوڈ گاور نے کہا کہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا، مختصر دورے کے لئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔
Comments are closed.