انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارت کی پچز پر طنز کرنے کیلئے پاکستان کے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کردی۔
مائیکل وان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت ہی حیران کن ہے، ایک بہترین تیار کی گئی پچ ہے۔
انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان کا استعمال کرتے ہوئے مذاق والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی چنئی کی وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طویل فارمیٹ کے میچ کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دیا تھا۔
مائیکل وان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔
کیون پیٹرسن نے بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’ انڈیا، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں ۔‘
Comments are closed.