سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو بھارتی ٹیم کو اپنے دائرے سے باہر آ کر کھیلنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس تجربے کار اور ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، جو کسی کو بھی شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں وہ لوگ بزدلانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔
معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں بھارتی ٹیم محدود دائرے میں رہ کر کرکٹر کھیلتی ہے، بھارت ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز میں الگ طرح کی کرکٹ کھیلتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے پاور پلے میں خوفناک کرکٹ کھیلی۔
Comments are closed.