جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس 2024ء کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں حصہ لیں گے، ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں مائیک پینس نائب صدر تھے، انہوں نے ریاست آئیوا میں اپنی انتخابی مہم ایک ویڈیو اور تقریر کے ذریعے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیک پینس نائب صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے شانہ بشانہ کام کرتے رہے لیکن 2020ء کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست کے بعد مائیک پینس نے ان سے علیحدگی اختیار کی۔

مائیک پینس ریاست انڈیانا کے گورنر اور امریکی ایوان نمائندگان میں پارٹی کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.