جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

پرویز الہٰی کی قانونی ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں جانے نہیں دیا جارہا، وکیل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سرمد غنی چٹھہ کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں جانے نہیں دیا جا رہا۔

پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر پہنچی، جہاں ان کے وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ  لیگل ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کے اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے، دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھےجنہیں چیک بھی کیا گیا۔

وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ادویات کی ضرورت ہے جو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اینٹی کرپشن کے تین مقدمات ہیں، عدالت میں پرویز الہٰی کی ضمانت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جا رہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.