جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

مئی میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیا، سیمنٹ مینوفیکچررز

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیا۔ 

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مئی میں سیمنٹ کی کھپت 19.4 فیصد بڑھی ہے۔

مئی میں سیمنٹ کی فروخت 39 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 34 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ برآمدات 5 لاکھ 33 ہزار ٹن رہیں۔ 

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 4 کروڑ 5 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔

سیمنٹ کی کھپت پچھلے مالی سال کے 11 ماہ سے 14.9 فیصد کم رہی۔

خیال رہے کہ اپریل میں ملکی سیمنٹ کی فروخت ساڑھے 16 فیصد کم ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.