جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار

آسٹریلیا کے صحافی پیٹر فورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے مائیکل کلارک کو تھپڑ مارا۔

ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پارک میں ہونے والے جھگڑے میں مائیکل کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں کہ اسی دوران جیڈ یاربرو انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس جھگڑے سے متعلق آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔

آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا معاملہ بڑا سنگین ہے اور پولیس اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 جنوری کو ہونے والے واقعے کے حوالے سے تاحال کسی کو چارج نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.