جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

سستے تیل، ایل این جی کی خریداری، پاک روس مذاکرات شروع

روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملے پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے درمیان آخری روز کا وزارتی سطح کا اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کر رہے ہیں جبکہ روس کے وفد کی نمائندگی روس کے وزیر توانائی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں باہمی تجارت، سرمایہ، توانائی، تعلیم، روڈز، ریلوے اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روس کے وزیر توانائی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیرِ اعظم آفس نے جاری کر دیا۔

آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں اسٹریم گیس پائپ لائن تعمیر کا معاملہ خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتی اجلاس میں روس سے سستے نرخوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا معاملہ بھی ایجنڈ ے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.