سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو گزشتہ ماہ ایک گھنٹے کیلئے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیورٹ میکگل کو ایک گھنٹہ بعد چھوڑدیا گیا واقعہ 14 اپریل کو سڈنی کے نواح میں پیش آیا، اسٹیورٹ میکگل کو تاوان کے لئے اغواء کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اغوا میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسٹیورٹ میکگل کا اغواء کے حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ میکگل نے 1998 سے 2008 کے درمیان آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اسٹیورٹ میکگل نے 44 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔
Comments are closed.