بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائفر پر ن لیگی ترجمان صحافیوں نے صدر کا بیان کس طرح پیش کیا: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے پر صدر عارف علوی نے کیا کہا اور ن لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں، انہیں سفید جھوٹ بولنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

فود چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیدھی بات ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں اختیار کیا گیا ہے؟

واضح رہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ عمران حکومت کے خاتمے میں غیر ملکی سازش والی بات کا قائل نہیں مگر اس معاملے پر چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

صدر نے انکشاف کیا کہ حکومت جانے پر عمران خان فرسٹریشن کا شکار تھے، اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا، اگر وہ مجھ سے مشورہ کرتے تو بہتر مشورہ دیتا۔

انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے وسیع مشاورت ہونی چاہیے، ماضی میں بھی آرمی چیف کی تقرری پر اپوزیشن سے مشاورت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لفظ نیوٹرل پر بات نہیں کرنا چاہتا، فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پر بات نہ کریں مگر ان کی کوشش ہے کہ معیشت پر کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.