بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زینب عباس کو بچے کے نام کے حوالے سے تجاویز ملنے لگیں

پاکستان کی خاتون اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کو اپنی فیملی میں ہونے والے نئے اضافے کے نام کے حوالے سے تجاویز ملنے لگیں۔

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب…

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے زینب عباس کی جانب سے خوشخبری کو ایک بہترین خبر قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں زینب عباس کو مبارکباد دی، اور ساتھ ہی کمال حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے ہاں لڑکا ہوا تو آپ اس کا نام ’ڈینس‘ رکھیے گا۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے شادی کی پہلی سالگرہ پر پرانی یادوں کو تازہ کردیا۔

زینب عباس نے اپنے ہونے والے بچے کو اپنے سفر کا ساتھی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اُنہیں اب یہ سفر ٹی ٹوئنٹی کے بجائے ٹیسٹ میچ جیسا لگ رہا ہے لیکن اُنہیں طوفان اور موسم کا خیال رکھتے ہوئے یہ کھیل کھیلنا ہے۔‘

خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔ حمزہ سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.