سوال: شادی کے موقع پر زیادہ حق مہر رکھنے سے متعلق اسلامی ہدایات کیا ہیں؟
جواب: زیادہ مہر رکھنا حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے طریقے کے خلاف ہے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر زیادہ مہر رکھنا عزت اور تقویٰ کی بات ہوتی تو اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ازواج مطہرات اور اپنی صاحبزادیوں کے زیادہ مہر رکھتے۔
شادی کے موقع پر نہ تو بہت کم مہر رکھا جائے اور نہ بہت ہی زیادہ رکھا جائے کہ جس کی ادائیگی دولہا کے لیے مشکل ہو۔
اپنی حیثیت کے مطابق حق مہر رکھا جائے۔
کتاب و سنت کی روشنی میں اپنے مزید مسائل کے حل جاننے کے لیے وزٹ کریں:
Comments are closed.