زلفی بخاری کی جانب سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیے میں صدر مملکت عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سینیٹر فیصل واوڈا نے شرکت کی۔
عشائیے میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا میں اسد عمر، فواد چوہدری، حماد اظہر، علی زیدی، شبلی فراز، فہمیدہ مرزا شامل تھیں۔
عشائیے میں اعظم سواتی، سیف اللّٰہ نیازی، معاون خصوصی شہباز گل، فیصل سلطان اور ثانیہ نشتر نے بھی شرکت کی۔
پاکستان میں برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر نے بھی عشائیے میں شرکت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان شامل تھے۔
Comments are closed.