اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 3 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہئوے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر لیئے۔
میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اسی نوعیت کی میڈیکل رپورٹ پر آصف زرداری کی درخواستِ ضمانت منظور ہوئی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
Comments are closed.