پولو گراؤنڈ ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پیر 4 اکتوبر کو نیب کی اپیل کی سماعت کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014ء کو بری کیا تھا۔
نیب نے 2014ء میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
آصف علی زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیرِ اعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔
Comments are closed.