پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سینیٹ انتخابات کے موقع پر ایوان میں پہنچ گئے۔
آصف زرداری کی ایوان میں آمد کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجائیں، اس موقع پر سابق صدر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
ایوان میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،جبکہ اپوزیشن کے دیگر رہنماء بھی دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہو گئے۔
زرداری اور شہباز کی ایوان میں ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو ،خواجہ آصف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
Comments are closed.