بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زارا نعیم چچا علیم ڈار کی کامیابی پر بے انتہا خوش

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے چچا علیم ڈار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علیم ڈار چار سو انٹرنیشنل میچ سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

اس اعزاز کو اپنے نام کرنے پر زارا نعیم نے آئی سی سی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی، یہ کامیابی اپنے نام کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو، ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ علیم ڈار چار سو انٹرنیشنل میچ سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں علیم ڈار کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 400 انٹرنیشنل میچز مکمل ہونے پر ﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے کہا کہ چار سو انٹرنیشنل میچز کا اعزاز اپنے والدین اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے)کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحانات میں ٹاپ کر کے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا اور ساتھ ہی ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

اتوار کو ابوظبی میں علیم ڈار نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی مختصر ویڈیو سے سوشل میڈیا اسٹار بننے والی دنانیر مبین کی دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم اور ندا یاسر کے ساتھ بھی ’پاوری‘ ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔

علیم ڈار نے بطور امپائر 136ٹیسٹ،211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔ علیم ڈار اس سے قبل اور بھی بہت سے اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.