بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زائد المیعاد اسٹنٹ کا معاملہ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فرحت منظور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے جو شہریوں کی صحت اور بنیادی حقوق کے ساتھ کھیلے جانے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی آئی سی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے پر ذمے داران اور مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت کی درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.