بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثانیہ مرزا کا ایتھلیٹ کی زندگی پر جذباتی پیغام

معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایتھلیٹ کی زندگی پر ایک تفصیلی نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس کورٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے، ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایک ایتھلیٹ کو اپنی زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے لکھا کہ ’ایک ایتھلیٹ کی زندگی ہر گزرتے دن اور ہفتوں کے ساتھ دل شکنی اور فتوحات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔‘

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’اس میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسی بھی ہوتی ہے، درد اور محنت کے ساتھ زخم بھی ہوتے ہیں  اور ساتھ ہی ان زخموں سے صحتیاب ہونے کی طاقت کی تلاش بھی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’یہاں جب بھی آپ کورٹ میں قدم رکھتے ہیں تو سب سے زیادہ پرفارم کرنے کا دباؤ آپ کی بہترین صلاحیت پر حاوی ہوتا ہے‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’یہاں عزم، تکرار اور ابھرنے کی قوت ہے، یہ لاکھوں کی محبت اور کچھ کی نفرتیں بھی ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہم سخت نقصان کے بعد اٹھتے ہیں، آنسو پونچھتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس دوران ٹیم اور خاندان سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔جذبات، خوشی، آنسو، درد، پسینہ اور خون سب کچھ حقیقی ہے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنا ایک اعزاز ہے۔‘

شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ یقین ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتا ہے، خود پر اور ہماری قابلیت پر یقین دلاتا ہے، یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے لیے  ہمیشہ شکرگزار ہوں کیونکہ اس سفر نے مجھے بتایا کہ میں کون ہوں۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت ساری چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن کھیلنا اور پرفارم کرنا کبھی نہیں بھولتیں، ٹیم اور فیملی جو ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہے، یہ انہیں احساس دلاتی ہے کہ خواب پورے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان تمام سالوں میں سب سے جو پیار ملا ہے اس کی  قدر کرتی ہوں لہٰذا میرے سفر کا حصہ بننے کے لیے سب کا شکریہ۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.