بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہے: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہے۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم کو اتحاد و یکجہتی اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.