منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی خسارے کا سامنا، ملازمین تنخواہوں سے محروم

ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی خسارے کا سامنا ہے، ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی جبکہ مئی اور جون کی تنخواہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق ریڈیو پاکستان کے پاس ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، فنڈز کی کمی کے سبب اپریل سے جون تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ریڈیو ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں، پنشن اور دیگر اخراجات 51 کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں، 18 کروڑ 20 لاکھ روپے تنخواہ اور 23 کروڑ 20 لاکھ روپے پینشن کی مد میں ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 4 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جائیں۔

اس حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد اعجاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ریڈیو اسٹیشن جل گیا، ملازمین کا ذاتی قیمتی سامان بھی آگ کی نذر ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اور مالی نقصان بھی ہوا، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ریڈیو ملازمین کو بروقت تنخواہیں دی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.