ریچھ کی 33 پاؤنڈ یعنی 15 کلو وزنی پارسل پیکیج کی چوری پکڑی گئی۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں ریچھ نے خاتون کے پورچ سے 33 پاؤنڈ وزنی پارسل پیکیج چوری کیا۔
وہاں موجود سیکیورٹی کیمرے نے ریچھ کی ساری حرکت ریکارڈ کرلی، یوں خاتون پارسل مل گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ریچھ خاتون کے گھر میں ٹہلتا ہوا داخل ہوا، اس نے کوریئر سروس کی جانب سے گھر کے پورچ میں رکھے پارسل کو پہلے سونگھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ پارسل پیکیج کو سونگھنے کے بعد اپنے ہمراہ کھینچتا ہوا لے گیا۔
خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ ریچھ کو پارسل کی طرف کس چیز نے راغب کیا، کیونکہ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جسے کھانے میں جانوروں کی دلچسپی ہو۔
انہوں نے بتایا کہ اس پارسل پیکیج میں مچھلی کے تالاب کے لیے بوتلوں میں بند کیمیکل تھا۔
Comments are closed.