بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

ریٹرننگ افسر کا نوشین افتخار کو تحریری جواب

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار کے خط کا تحریری جواب دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نوشین افتخار نے کچھ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ آفیسرز پر شبہات کا اظہار کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کو منصفانہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمے دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈسکہ میں آج ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں تمام انتخابی عوامل کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسکہ میں آج ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔

نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے ذریعے کہا تھا کہ یو سی جڑانوالہ کے چند پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ پرائیزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقہ کار بنایا جائے۔

مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخارنے اپنے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.